21 اپریل ، 2012
میرپورخاص ... طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں میر پورخاص کا ایک نوجوان گل گرنانی بھی شامل تھا۔جیو دوست کو ملنے والی معلومات کے مطابق گل گرنانی میر پور خاص کا رہنے والا اور کراچی میں واقع ایک نجی بنک میں ملازم تھا۔اس کے بینک کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ گل گرنانی ایک نرم مزاج انسان تھا۔ تین ماہ پہلے اس کی منگنی ہوئی تھی اور منگیتر کا نام کلپنا ہے۔