21 اپریل ، 2012
اسلام آباد ... اسلام آباد طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے شیخوپورہ کے رہائشی نوجوان انجنیئر قمر آفتاب کا گزشتہ ماہ نکاح ہوا جولائی میں رخصتی تھی۔انجنئیر قمر آفتاب اپنے برادر نسبتی شہریار کی شادی میں شرکت کے لئے اسلام آباد جارہے تھے کہ زندگی نے وفا نہ کی۔شہریار کی رسم حنا کی تقریب میں قمر کی ہلاکت کی اطلاع بم بن کر آئی اور خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا۔اہل خانہ دھاڑیں مارمار کر روتے رہے۔مطابق انجنئیر قمر آفتاب تحریک انصاف شیخوپورہ کے نائب صدر ایڈووکیٹ آفتاب رشید اور شعبہ خواتین ضلع کی صدر طاہرہ آفتاب کے بیٹے تھے۔قمر آفتاب کا نکاح ڈاکٹر نین سکھ سے 17 مارچ کو ہوا ،رخصتی 13 جولائی کو ہونا تھی۔مرحوم نے ستمبر میں پی ایچ ڈی کے لئے ملائشیا جانا تھا۔صدر بار ایسوسی ایشن رانا سیف کے مطابق طیارہ حادثہ کے سوگ میں وکلاء آج کام نہیں کریں گے۔