انٹرٹینمنٹ
18 اکتوبر ، 2014

دپیکا پڈوکون کی فرنچ اور ایرانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش

دپیکا پڈوکون کی فرنچ اور ایرانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش

ممبئی.........بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فرنچ اور ایرانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ یوں تو سب بالی وڈ اداکارہالی وڈ میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں لیکن دپیکا کی تو خواہش ہی کچھ نرالی ہے۔ جی ہاں بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فرنچ اور ایرانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں فرنچ سینما بھی بالی ووڈ کی طرح خوبصورت ہے، میں نہیں سمجھتی کہ فلم کی کامیابی کے لئے سینما اتنی اہمیت رکھتا ہے جتنی فلم کی اسٹوری اور اس کا اسکرپٹ اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے کسی فرنچ فلم میں کوئی اچھا کردار ملا تو میں ضرور کروں گی اور مجھے فرنچ کے ساتھ کچھ ایرانی فلمیں بھی اچھی لگتی ہیں، بہت سے فرنچ اور ایرانی ہدایت کار ہیں جن کے ساتھ میری کام کرنے کی خواہش ہے۔ ان دنوں دپیکا پڈوکون بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی نئی آنے فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو کہ 24اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :