پاکستان
18 اکتوبر ، 2014

سندھ کی تقسیم کرنے کی بات صرف شوشہ ہے، سراج الحق

سندھ کی تقسیم کرنے کی بات صرف شوشہ ہے، سراج الحق

گڈو...... جماعت اسلامی کے سربراہ مولانا سراج الحق نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کرنے کی بات صرف شوشہ ہے ، اکیس نومبر سے تحریک پاکستان کے عنوان سے تحریک چلائی جائے گی۔ گڈو میں صحافیوں سے بات چیت اورکشمور میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ملک میں غریب اور امیر کا فرق ختم کرنا ہو گا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ 21نومبر سے تحریک پاکستان کے نام سے تحریک شروع کررہے ہیں، تحریک ضرور کامیاب ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے جو وعدے کیے ہیں وہ پورے ہونے چاہییں ، بے روزگاری عروج پر ہے، ہم مڈٹرم الیکشن نہیں چاہتے لیکن اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو حالات مڈٹرم انتخابات کی طرف چلے جائیں گے۔

مزید خبریں :