پاکستان
19 اکتوبر ، 2014

طاہر القادری کا چودھری شجاعت سے ٹیلی فونک رابطہ

طاہر القادری کا چودھری شجاعت سے ٹیلی فونک رابطہ

لاہور...... طاہر القادری نے چودھری شجاعت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور کہاہے کہ مل کر ساتھ چلیں گے اور دھرنوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے چودھری شجاعت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، اس موقع پر انہوں نے چودھری شجاعت سے کہاکہ وہ انہیں ساتھ لے کر چلیں گے، ان کے آپس میں کوئی اختلافات نہیں، حکومت کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی،مستقبل میں جو بھی فیصلے کریں گے،وہ ساتھیوں کو اعتماد میں لے کر کریں گے، آئندہ بھی مل کر ساتھ چلیں گے، دھرنوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دوسری جانب ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نےکہاکہ موجودہ حکومت گرنے والی ہے ، حکومت اپنےہی بوجھ سے گر جائے گی ، انہوں نےکہاکہ وہ ڈیل پرنہيں مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں ، جلسے ابھی ہورہے ہیں سردیوں میں کم ہوں گے۔

مزید خبریں :