19 اکتوبر ، 2014
حیدرآباد...... جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو نئے پاکستان کا تصور دیا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے، جےیوآئی ان کے ایجنڈے کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ وزیر اعظم کو استعفا نہیں دینا چاہئے کیونکہ وہ ایک منتخب وزیر اعظم ہیں، اگر کنپٹی پر پستول رکھ کر استعفا لینے کی روایت پڑگئی تو آئندہ کوئی بھی حکومت نہیں کر سکے گا۔ عمران خان اور طاہر القاری کو ان کے ایجنڈے میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بلاول بھٹّو کو سیاست میں آنے کی مبارک باد دیتے ہیں تاہم انہیں مشورہ ہے کہ اگر کسی جماعت کی پگڑی اچھالنی ہے تو دلیل کی بنیاد پر اچھالیں۔