19 اکتوبر ، 2014
کراچی...... کراچی میں پیپلزپارٹی کے جلسے کے بعد جلسہ گاہ کے اطراف کھڑے کیے گئے کنٹینرز نہیں ہٹائے گئے،،جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ باغ قائد میں گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے جلسے کے بعد اب تک کرسیاں نہیں اٹھائی گئیں ۔ جلسہ گاہ اور ارد گرد کی سڑکوں پر بے تحاشہ کچرا پھیلا ہوا ہے ۔سیکیورٹی کےلیے بڑی تعداد میں جگہ جگہ کنٹینرز بھی لگائے گئے تھے جو اب تک نہیں ہٹائے گئے ۔ کنٹینرز لے جانے والے ڈرائیوروں کا کہناہے کہ کنٹینرز واپس ٹرکوں پر رکھوانے کا انتظام نہیں کیا جارہا، سامان کی منتقلی میں تاخیر کی وجہ سے انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے۔