پاکستان
19 اکتوبر ، 2014

افغان صدر نے دورہ پاکستان کی حامی بھرلی

کابل ......افغان صدر اشرف غنی نے دورہ پاکستان کی حامی بھر لی۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات میں افغان صدر نے کہا کہ دورہ پاکستان میں وزیر اعظم نواز شریف سے دو طرفہ تعلقات پر مبنی 5 سالہ وژن پر تبادلہ خیال کروں گا۔دفتر خارجہ کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایک روزہ دورہ کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ پاکستان کا دعوت نامہ پہنچا یا جسے افغان صدر نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے گفت گو کرتے ہوئے افغانستان کے صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، سلامتی، دفاعی تعاون سمیت تجارتی و ثقافتی سطح پرتعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں امن و سلامتی کی کوششوں کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کو بھی دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات میں دو طرفہ امن و سلامتی، تجارت اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزید خبریں :