انٹرٹینمنٹ
20 اکتوبر ، 2014

باکس آفس پر فلم"فیوری " سب پر بازی لے گئی

باکس آفس پر فلم

ہالی وڈ ......نارتھ امریکن باکس آفس پر ہالی وڈ کے معروف اسٹار بریڈ پٹ کا سکہ ایک بار پھر چل گیا ۔ دوسری جنگ عظیم کے واقعات پر مبنی نئی ایکشن فلم "فیوری"نے ریلیز ہوتے ہی سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔دوسری جنگ عظیم کے واقعات پر مبنی ایکشن فلم"فیوری "ریلیز کے تین دن میں دو کروڑ 35 لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔فلم کی کہانی اتحادی فوج میں شامل امریکی کمانڈر کی ہے جو فیوری نامی ٹینک میں اپنے پانچ جوانوں کے ساتھ جرمن فوجیوں کو پسپا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ڈیوڈآئیر کی ہدایات میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ نے نبھایا ہے۔میاں بیوی کی پرسرار کہانی پر مبنی فلم Gone Girl اس ہفتے ایک کروڑ 78 لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔فلم میں Nick نامی شخص کی بیوی ایمی شادی کی پانچویں سالگرہ پر اچانک غائب ہو جاتی ہے۔تفتیش کار نک کو اسکی بیوی کا قاتل سمجھنے لگتے ہیں۔تاہم جلد ہی ایمی کی واپسی فلم کو نیا موڑ دیتی ہے۔تیسرے نمبر پر نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم"دی بُک آف لائف" براجمان ہے۔فلم نے 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ۔فلم کی کہانی منولو نامی نوجوان کی ہے جو اپنی اور اپنے خاندان کی خواہشات کو پورا کرنے کی کشمکش میں گرفتار ہوتا ہے۔لیکن کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے وہ تین مختلف دنیائوٴں میں اپنے اندر موجود سب سے بڑے خوف کا سامنا کرتا ہے۔

مزید خبریں :