پاکستان
20 اکتوبر ، 2014

ایم کیو ایم کی ناراضگی کی وجہ بلدیاتی نظام کا مسئلہ ہے، منظور وسان

ایم کیو ایم کی ناراضگی کی وجہ بلدیاتی نظام کا مسئلہ ہے، منظور وسان

کراچی..........صوبائی وزیراور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم صبح ناراض ہوتی ہے، شام میں مان جاتی ہے، ان کی اچانک ناراضگی کی وجہ بلدیاتی نظام کا مسئلہ ہے، کل تک سب سامنے آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گھرمیں ناراضگیاں ہوجاتی ہیں، مگر دور بھی ہوجاتی ہیں، کل تک انتظارکیا جائے کہ کیا ہوتا ہے۔ منظوروسان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم والے سندھ کو اپنی ماں کہتے رہے ہیں،حیرت ہےکبھی کہتے ہیں سندھ دھرتی ہماری ماں ہےاور کبھی کچھ اورکہتے ہیں۔

مزید خبریں :