21 اکتوبر ، 2014
راولپنڈی......آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر انڈونیشیا روانہ ہو گئےہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اعلیٰ عسکری حکام کی خصوصی دعوت پر انڈونیشیا کا دورہ کر رہے ہیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورے کے دوران انڈونیشیا کے سینئر عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔