پاکستان
21 اکتوبر ، 2014

وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنےکافیصلہ

وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنےکافیصلہ

اسلام آباد.....وفاقی حکومت نے وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی کے نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے موجودہ قومی نرخ فی یونٹ 11روپے 52پیسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے ۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی ہدایت پر بجلی کے نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے اور موجودہ نرخ برقرار رہیں گے، ترجمان کے مطابق موجودہ قومی ایوریج ٹیرف 11 روپے 52 پیسے فی یونٹ ہے جس میں سال 2014-2013 کے لئے نیپرا نے اضافہ کرتے ہوئے 13 روپے 80 پیسے فی یونٹ تجویز کیا تھا، تاہم وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے موجودہ نرخ 11 روپے 52 پیسے فی یونٹ ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے، ترجمان کا کہناہےکہ حکومت تیل سے بننے والی مہنگی بجلی کا بیشتر پیداواری بوجھ خود برداشت کررہی ہے۔

مزید خبریں :