Time 03 مارچ ، 2025
پاکستان

کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے__فوٹو: فائل

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے شہر کا موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے اور شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 19.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد رہا جب کہ شہر میں شمال مغرب سے خنک ہوائیں چل رہی ہیں۔

مزید خبریں :