پاکستان
21 اکتوبر ، 2014

حکومت 2018 سے پہلےختم ہو جائے گی،چوہدری شجاعت

حکومت 2018 سے پہلےختم ہو جائے گی،چوہدری شجاعت

اسلام آباد....... مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت کا کہنا ہےنواز شریف مستعفی نہیں ہوئے لیکن 2018 سے پہلے حکومت ختم ہو جائے گی۔دھرنے ختم یا نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ آج کیا جائے گا۔اسلا م آباد میں جیو نیوز سےگفت گو کرتے ہوئے چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ دھرنے ناکام ہوئے یا کامیاب، ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ لوگوں کو اپنے حقوق کی آگاہی مل گئی ہے۔ عام انتخابات نہیں ہوں گے، پہلے بلدیاتی انتخابات اور پھر انتخابی اصلاحات ہوں گی۔ چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ دھرنے کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے آج اہم مشاورتی اجلاس بلایا ہے ۔

مزید خبریں :