21 اکتوبر ، 2014
نئی دہلی......بھارتی وزیر دفاع نے ایک بار پھر سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام پاکستان پر عائدکرتے ہوئے نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔مقامی چینل کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی کا کہنا تھا کہ ہماری روایتی جنگی طاقت پاکستان سے زیادہ ہے، کنٹرول لائن پر فائرنگ کےایڈونچر کی تکلیف پاکستان خود اٹھائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان جب بھی فائرنگ کرتا ہے ہم دفاع کرتے ہیں لیکن اس بار ہمارے ہاتھ میں بھی تلوار ہے، مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سرحد پر فائرنگ روکنی ہوگی جس کی وجہ سے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں، پاکستان ماحول سازگار کرے تو بھارت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔