21 اکتوبر ، 2014
قطر.......سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ اکبر سیمی فائنل میں ہارگئے، ایران کے سہیل واحدی نے فیصلہ کن معرکے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔قطر میں جاری ایونٹ میں سہیل واحدی نے حمزہ اکبر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک فریم کے مارجن سے ہرادیا، دونوں کیوسٹس کے درمیان دس فریم تک مقابلہ پانچ پانچ سے برابر تھالیکن گیارہویں اور آخری فریم میں سہیل واحدی نے 49 صفر سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی، پاکستان کے دوسرے کیوسٹ محمد سجاد کوارٹر فائنل میں شکست کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں ۔