کھیل
21 اکتوبر ، 2014

جنوبی افریقا نے نیو زی لینڈ کوپہلے ون ڈے میں6وکٹ سے ہرادیا

جنوبی افریقا نے نیو زی لینڈ کوپہلے ون ڈے میں6وکٹ سے ہرادیا

مائونٹ میگنوئی بے,جنوبی افریقا......جنوبی افریقہ نے اے بی ڈیلولیئرز اور جے پی ڈومینی کی نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں چھ وکٹ سے ہراکر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی،مائونٹ میگنوئی بے اوول میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔نیو زی لینڈکی پوری کیوی ٹیم 45اعشاریہ 1 اوورز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔لیوک رونچی صرف ایک رنز کی کمی سے سینچری نہ بناسکے وہ 99 رنز پرآؤٹ ہوگئے ۔فیلنڈر،مورنے مورکل،عمران طاہر اور مکلارین نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، جنوبی افریقہ نے 231 رنز کا ہدف چار وکٹ پر حاصل کرکےتین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔اے بی ڈی ولئیر89 اور جے پی ڈمینی 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

مزید خبریں :