21 اکتوبر ، 2014
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کسی بھی قیمت پر دوبارہ پیپلزپارٹی کے ساتھ حکومت میں شامل نہیں ہوگی ۔انہوں نے یہ بات عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ شیخ رشید نے الطاف حسین کوفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور ان سے موجودہ صورتحال پر گفتگوکی۔الطاف حسین نے شیخ رشیدسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم تمام سیکٹرز، زونوںاوراضلاع کے کارکنوں، تمام تنظیمی ونگزاورشعبہ جات جیسے لیبرڈویژن، اے پی ایم ایس او، شعبہ خواتین، ایلڈرزونگ، لیگل ایڈکمیٹی، میڈیکل ایڈ کمیٹی، سی ای سی، ریزیڈینٹس کمیٹیوں اوردیگر تمام تنظیمی کمیٹیوں کاپارٹی کی قیادت ،رابطہ کمیٹی اوردیگرذمہ داران پر سخت دباؤ ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں کسی بھی قیمت پر دوبارہ شامل نہ ہوا جائے بلکہ حکومت میں دوبارہ شمولیت کاسوچنا بھی سوفیصدنامناسب عمل ہوگا۔