Time 03 مارچ ، 2025
دلچسپ و عجیب

ایک ساتھ ملکر دوستوں کی طرح کام کرنے والے منفرد روبوٹس

ایک ساتھ ملکر دوستوں کی طرح کام کرنے والے منفرد روبوٹس
یہ روبوٹس فگر نامی کمپنی نے تیار کیے ہیں / فوٹو بشکریہ فگر 

ویسے تو موجودہ عہد میں روبوٹس پر کافی زیادہ کام کیا جا رہا ہے مگر ایک کمپنی نے منفرد انسان نما روبوٹس تیار کیے ہیں۔

فگر نامی کمپنی نے فگر 02 نامی انسان نما روبوٹس تیار کیے ہیں جو اکٹھے گھر کے مختلف کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ آپ انہیں گھریلو ملازمین کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔

روبوٹس کا ملکر کام کرنے کا عمل ہیلیکس اے آئی نامی ویژن لینگوئج ایکشن ماڈل سے ممکن ہوگا۔

فگر 02 بنیادی طور پر روبوٹ دوست سمجھے جاسکتے ہیں جو اکٹھے کام کرتے ہیں۔

جیسے اکٹھے فریج سے چیزیں اٹھا کر لاتے ہیں اور کچن میں بکھرے سامان کو ان کی درست جگہ پر رکھتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ دونوں ایک ساتھ چل بھی سکتے ہیں، آپ جو حکم دیں گے یہ روبوٹس کریں گے۔

کمپنی نے بتایا کہ دونوں روبوٹس میں ایک ہی نیورل نیٹ ورک موجود ہے جس کی وجہ سے وہ دونوں ایک جیسے رویے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

یہ روبوٹس کسی فیکٹری میں بھی کام کرسکتے ہیں اور اس کے لیے آنکھوں کی جگہ نصب کیمروں سے مدد حاصل کرتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ روبوٹس کے کاموں کی حد کیا ہے، البتہ یہ ضرور بتایا گیا کہ ہیلیکس اے آئی ماڈل کی مدد سے یہ روبوٹس مختلف ساخت اور حجم والی ہزاروں اشیا کو اٹھا سکتے ہیں۔

مزید خبریں :