پاکستان
22 اکتوبر ، 2014

فرقہ وارانہ ہم آہنگی :الطاف حسین جمعرات کو خصوصی خطاب کرینگے

کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی محرم الحرام کے مہینے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے اور مذہبی رواداری کے قیام کیلئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کا اجتماع جمعرات 23اکتوبرسہ پہر ساڑھے تین بجے لال قلعہ گرائونڈ عزیز آباد میں ہوگا جس سے قائد تحریک الطاف حسین خصوصی خطاب کریں گے ۔ ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کی جانب سے اجتماع میں شرکت کیلئے مختلف علمائے کرام سے ملاقاتوں اور دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لال قلعہ گرائونڈ عزیزآباد میں اجتماع کے انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں ۔

مزید خبریں :