پاکستان
24 اکتوبر ، 2014

پشاور: گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کا سامان خاکستر

پشاور: گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کا سامان خاکستر

پشاور......رنگ روڈ پشاور میں کارگو کمپنی کے ایک گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ریکسیو 1122 کے مطابق رنگ روڈ پرجمیل چوک کے قریب نجی کارگو کمپنی کے ایک گودام میں صبح سویرے آگ لگی۔ جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عمل شروع کیاگیا۔ فائر بریگیڈ عملہ نے آگ پر تقریبا 2 گھنٹے بعد قابو پایا۔ آگ سے گودام میں پڑے لاکھوں مالیت کے ٹائرز، کاغذ اوردیگر اشیاء جل گئیں۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔

مزید خبریں :