24 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد.......محکمہ موسمیات نے نومبر کے پہلے ہفتے سے ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرما کے شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔آج ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے۔آج گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر مطلع ابر الود ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،کوہاٹ ڈویژن،اسلام آباد،سرگودھا،راولپنڈی،فیصل آباد ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ژوب،بنوں اورگوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش جبکہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔