پاکستان
24 اکتوبر ، 2014

کلید بردارخانہ کعبہ شیخ عبدالقاد کے انتقال پر الطاف حسین کی تعزیت

لندن.......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کلید بردارخانہ کعبہ شیخ عبدالقادر زین العابدین الشیبی کے انتقال پردلی افسوس اور گہرے رنج کا اظہار کیا ہے ، اپنے ایک تعزیتی بیان میں الطا ف حسین نے کہا کہ شیخ عبدالقادر زین العابدین الشیبی کے انتقال سے مجھے ذاتی طور سے دلی صدمہ پہنچا ہے ، انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے مسلم اُمہ ایک شریف النفس ، برد بار اور درد دل رکھنے والی عظیم شخصیت سے محروم ہوگئی ہے ۔ جس کا خلا ء پُر ہونا مشکل ہے ۔ الطاف حسین نے شیخ عبدالقادر زین العابدین الشیبی کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تما م کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔ آمین

مزید خبریں :