پاکستان
26 اکتوبر ، 2014

حکومت،محرم کی سکیور ٹی کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آتی،مختار امامی

کراچی ......نواسہ ر سول امام حسین علیہ السلام کا ظلم و ظالم کے خلاف قیام آفاقی پیغام ہے، آپ بلا رنگ و نسل تمام بنی نو انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے ،محرم ظلم کے خلاف احتجاج کا نام ہے ۔محرم الحرام نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام اور بہتر شہداء کربلا کی یاد میںعزاداری کی جاتی ہے ۔ عزاداری کسی کی محتاج نہیں عزاداری کا سلسلہ دنیا بھر میں صدیوں سے جاری ہے، ایام عزاء کے دوران شہر میں موجود تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ محرم الحرام میں اپنے احتجاج ملتوی کردیں ۔ حکومت اور سکیورٹی ادارے سکیور ٹی کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آتے۔سندھ حکومت فوری مساجد و امام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے نفری لگائے اور صفائی سترائی کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے رہنما علامہ مختار امامی نے اجلاس سے خطاب میں کیا ۔اجلاس میں علامہ حسن ہاشمی، علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسین ،علی حسین نقوی،اصغر عباس زیدی،حیدر زیدی، احسن عباس رضوی ،انجینئر رضا نقوی، ڈاکٹر مدثر سمت دیگر رہنماء موجود تھے۔ علامہ مختار امامی نے وزیر اعلیٰ سندھ،کمشنر کراچی ، تمام ڈپٹی کمشنر ز، ایڈیشنل آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد ازجلد محرم الحرام اور عزاداری سے متعلق امور کی انجام دہی کے لئے سنجیدہ اور بر وقت اقدامات کیئے جائیں ، تاکہ نا خوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں :