پاکستان
27 اکتوبر ، 2014

امن دشمن عناصرشہریوںکودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں،احمد سلیم

امن دشمن عناصرشہریوںکودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں،احمد سلیم

کراچی.......متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے ایم کیوایم کے وفودکی مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام،مشائخ عظام ، مذہبی اسکالرز، مفتیان ،خطباء ،امام بارگاہوںاورمساجدکے منتظمین اورشیعہ سنی انجمنوںکے اراکین سے ملاقاتوںکاسلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میںایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمدسلیم صدیقی کے ہمراہ حق پرست ارکان اسمبلی اقبال محمدعلی اورانوررضازیدی اوردیگرذمہ داران پرمشتمل وفد نے معروف عالم دین مذہبی اسکالر مولانااسددیوبندی اور علامہ علی کرارنقوی سے ملاقاتیںکیںاورمحرم الحرام میںمذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرارکھنے کے حوالے سے قائدتحریک الطاف حسین کاخصوصی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پرمتحدہ علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمددیگراراکین بھی ہمراہ تھے۔مولانا اسد دیوبندی اورعلامہ علی کرارنقوی سے ملاقات میںاحمدسلیم صدیقی نے گفتگومیںکہاکہ امن دشمن عناصرسوچی سمجھی سازش کے تحت شہرمیںفرقہ واریت کوفروغ دینے کے لئے معصوم وبیگناہ لوگوںکودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیںلہٰذااب ہم سب پربھاری ذمہ داری ہے کہ ہم محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کوبرقراررکھنے کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں،ایک دوسرے کے عقائد اور مسالک کا احترام کریں اور محرم الحرام کے مقدس مہینے کی حرمت پامال کرنے والے عناصر کوکسی بھی قیمت پرکامیاب نہ ہونے دیں ۔انہوں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور عوام سے اپیل کی کہ وہ محرام الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کوبرقراررکھنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔اس موقع پرمولانااسددیوبندی اورعلامہ علی کرارنقوی نے شہرمیںمذہبی رواداری ،بھائی چارگی کے فروغ اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئےالطاف حسین اورایم کیوایم کی کاوشوںکوسراہتے ہوئے اپنی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔بعدازاںانہوںنے فرقہ وارانہ دہشت گردی کی وارداتوں میں شہیدہونے والے تمام شہداء کی مغفرت اوران کے درجات کی بلندی اورفرقہ واریت کے خاتمے،محرم الحرام میںقیام امن ومان سمیت قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمرکے لئے خصوصی دعائیںکیں۔

مزید خبریں :