27 اکتوبر ، 2014
کراچی......ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے ایک وفد نے خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی اور تما م ہندو برادری کی جانب سے د یوالی کے موقع پر الطاف حسین کی رہائش گاہ پر ان کی صحت و سلامتی اور ایم کیوایم کی ترقی اور کامرانی کے لئے چراغ روشن کئے اورہندو عقیدے کے مطابق خوبصورت اور دلکش رنگوں کے ذریعے رنگولی سجائی، وفد کے ارکان نے بتایا کہ چراغ جلانے اور رنگولی سجانے کا مقصد یہ ہے کہ الطاف حسین کا گھر ہمیشہ رنگوں اور روشنیوںسے بھر ارہے ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی نے وفدمیں شامل افراد کو دیوالی کی مبارکباد دی اورقائد تحریک کی جانب سے ا ٓنے والے افراد کو مٹھائی پیش کی اور خواتین میں بندیا ، مہندی رنگ برنگی چوڑیاں تقسیم کیں،اس موقع پر شعبہ خواتین کی جانب سے بھی آنے والے خواتین کو دیوالی کی مبار ک باد پیش کی گئی اورتحائف تقسیم کئے گئے۔ اس سلسلے میں شاہ فیصل ٹائون میں واقع مندرمیںبھی دیوالی کے حوالے سے پروگرام کا انعقد کیا گیاجس میںایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج منورالاسلام اوررکن روشن مکیش کے علاوہ ہندو برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دیوالی کے تہوار کو جوش و جذبے سے منایا گیا۔دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام ایک ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کیا گیاجس میںپیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی جانب سے لفظ مہاجر کو گالی قرار دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ، شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے انچارج فضیل اسلم رانا نے کہا کہ مہاجر سے مراد صرف اردو بولنے والے افرادہی نہیں ہیں بلکہ ملک بھر میں دوسری زبانیں بولنے والے مہاجر موجود ہیں ، سب سے بڑھ کریہ لفظ مہاجرنہ صرف ہمارے پیارے نبی ﷺسے منسوب ہے بلکہ اس مبارک لفظ کا ذکر بارہا قرآن پاک میں بھی آیا ہے اورشاتم رسول خورشید شاہ نے اس لفظ مہاجر کو گالی کہہ کر پوری امت مسلمہ کی توہین کی ہے اور کسی بھی شکل میںکسی بھی جانب سے اس لفظ کی توہین براداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی عظیم فاروقی نے کہا الطاف حسین نے ہمیشہ مذہب و فرقہ ،رنگ، نسل اور زبان و قومیت انسانی خدمت کونہ صرف ترجیح دی ہے بلکہ اس کا عملی نمونہ بھی پیش کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج جب حکمراں جماعت کے ایک رہنما کی جانب سے لفط مہاجر کو گالی قرار دینے کی کوشش کی گئی تو مہاجروں سمیت تما م قومیتیں سراپا احتجاج ہیں ۔