پاکستان
27 اکتوبر ، 2014

ملکہ کوہسار میں چاروں موسم رنگ بکھیرنے لگے

مری........پربتوں کی وادی مری میں ان دنوں موسموٕں میں ٹھنی ہوئی ہے ، خزاں کےپتے جھڑ رہے ہیں مگر نئی کونپلیں کھلنے کو بضد ہیں، دن میں موسم قدرے گرم ہے تو رات میں چلتا ہے سردی کا زور ہے،سیاح بدلتے موسم کا لطف اٹھارہے ہیں ۔ملکہ کوہسار میں ان دنوں چاروں موسم دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، سردی آنے کے لیے بیتاب ہے تو درختوں کی اوٹ سے دھوپ بھی چھن چھن کہ آرہی ہے،سڑک کنارے کھلے پھول ابھی مرجھائے نہیں،مگر چنار کے جھڑتے پتے خزاں کی آمد کا پتہ دے رہے ہیں۔سال کا کوئی بھی موسم ہو، حد نگاہ تک پھیلی یہ حسین وادیاں سبھی کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہیں۔ سیاح مری آتے ہیں تو اس وادی کے اڑن کھٹولے یعنی چیئر لفٹ کی سواری کو سب سے زیادہ انجوائے کرتے ہیں۔شام ہوتے ہیں ٹھنڈ بڑھ جاتی ہے،جہاں خنکی سیاحوں کو سویٹرز، جیکٹس پہننے پر مجبور کرتی ہے وہیں مال روڈ کی دھواں اڑاتی گرما گرم چائے اور کافی بھلی لگتی ہے۔ملکہ کوہسار میں ان دنوں چاروں موسم اپنے رنگ بکھیر رہے ہیں ، سیاح نرم دھوپ کے مزے لے رہے ہیں تو ہوا کی خنکی سے بھی لطف اٹھا رہے ہیں ۔

مزید خبریں :