28 اکتوبر ، 2014
کراچی.......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ حق پرست منتخب عوامی نمائندوں،متحدہ علماء کمیٹی کے ارکان اوردیگرشعبہ جات کے ذمہ دارانہ پرمشتمل وفودکی مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام،مشائخ عظام ، مذہبی اسکالرز، مفتیان ،خطباء ،مختلف امام بارگاہوںاورمساجدکے منتظمین اورشیعہ سنی انجمنوںکے اراکین سے ملاقاتوںکاسلسلہ تیسرے روزبھی جاری رہا۔اس سلسلے میںایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمدسلیم صدیقی اورسیف یارخان کے ہمراہ حق پرست ارکان اسمبلی شیخ صلاح الدین ،انوررضا،علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمدنے حافظ محمدسلفی اورعلامہ مرزایوسف حسین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیںکیں ۔حافظ محمدسلفی اورمرزایوسف حسین سے ہونے والی ملاقاتوںمیںایم کیوایم کے وفد نے الطاف حسین کاپیغام پہنچایا،اور کہا کہ شہرمیںمذہبی رواداری کے فروغ،فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے اوربھائی چارگی کی فضاء قائم رکھنے کے لئے اپناکرداراداکریں۔وفدنے کہاکہ سازشی ٹولہ ایک بارپھر شہرمیںفرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کے لئے معصوم وبے گناہ لوگوںکاناحق خون بہارہاہے۔اس موقع پرحافظ محمدسلفی اورعلامہ مرزایوسف حسین نے پیپلزپارٹی کے رہنماء خورشیدشاہ کی جانب سے لفظ مہاجرکوگالی قراردینے کی سخت مذمت کی اورخورشیدشاہ کی جانب سے لفظ مہاجرکوگالی قراردینے پربڑااحتجاجی مظاہرہ کرنے کے اقدام کوسراہتے ہوئے کہاکہ خورشیدگستاخ رسول ؐ ہے جس نے لفظ مہاجرکوگالی قراردیا۔