29 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد.......اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایل این جی کی درآمدی ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اسلام آباد میں ہونے والےا قتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایل این جی کی سہولت کیلئے وزارت شپنگ کو یکم جنوری 2015 تک ڈگ جہاز خریدنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اجلاس میں سی این جی کی بچت کرنے کیلئے ایل این جی کی درآمد ی ڈیوٹی میں کمی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سعودی عرب سے 15دسمبرتک ایک لاکھ85ہزارٹن یوریا درآمد کی جائے۔ اسکے علاوہ درآمدی مائع گیس پر سیلز ٹیکس کو بھی17 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد رکھنے کی منظوری دی گئی ہے ۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سی این جی کےلیےتمام ٹیکس معاف نہیں کرسکتے، اجلاس کا دوسرا دور کل ہوگا۔