پاکستان
29 اکتوبر ، 2014

سندھ، بلوچستان میں ماہی گیروں نے کشتیاں خشکی میں کھڑی کردیں

 سندھ، بلوچستان میں ماہی گیروں نے کشتیاں خشکی میں کھڑی کردیں

بدین......سمندری طوفان’ نیلوفر‘ کی آمد کے پیش نظر سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی میں ماہی گیروں نے کشتیاں خشکی میں کھڑی کردی ہیں۔ٹھٹھہ اور بدین میں لوگوں کا کہنا ہے کہ ہائی الرٹ کے باوجود انتظامیہ نے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں ۔بلوچستان میں لسبیلہ کے ساحلی علاقوں گڈانی ،ڈام اورسونمیانی کے ماہی گیروں نے لانچیں ساحل پر کھڑی کردی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ فواد غفارسومرو کا کہنا ہے کہ کھلے سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے تمام ماہی گیر واپس آگئے ہیں ۔ گڈانی کے شپ بریکرز نے ٹوٹنے کے لیے آئے ہوئے ناکارہ بحری جہازوں کو بڑے بڑے رسوں ،لوہے کی زنجیروں اور تاروں سے باندھ دیا ہے۔ضلع بدین میں ممکنہ سمندری طوفان سے لوگوں میں خوف وہراس ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گہرے سمندر میں مچھلی کے شکار کے لئے جانے والے 150سے زائد ماہی گیروں کی اب تک واپسی نہیں ہوسکی ہے،طویل ساحلی پٹی کے تین سو سے زائد دیہات میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئےاب تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں ۔ٹھٹھہ کےساحلی علاقوں میں لانچیں لنگر انداز ہورہی ہیں ۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہائی الرٹ کے باجود بھی انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامات کیے گئے ہیں ۔

مزید خبریں :