پاکستان
29 اکتوبر ، 2014

نیلوفر کی رفتار میں تیزی، اثرات آج سامنے آنا شروع ہوں گے

نیلوفر کی رفتار میں تیزی، اثرات آج سامنے آنا شروع ہوں گے

اسلام آباد .........سمندری طوفان نیلوفر کی رفتار میں تیزی آگئی ہے، پاکستان کی ساحلی پٹی پراس کےاثرات آج شام یا رات کوسامنےآناشروع ہوجائیں گے۔اچھی خبر یہ ہے کہ نیلوفر تھرپارکر کے باسیوں کیلئےبارش لائےگا۔بحیرہ عرب میں بننےوالاشدیدسمندری طوفان 8 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےشروع ہوا۔ پھریہ رفتار6 کلومیٹررہ گئی اورموجودہ رفتار ہے 13 کلومیٹرفی گھنٹہ ۔نیلوفر کا کراچی سے جنوب مغرب میں فاصلہ 875 کلو میٹر جبکہ گوادر سے 740 کلومیٹر رہ گیاہے۔۔ ماہرین کہتے ہیں کہ طوفان کی رفتار بڑھنے سے اس کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے ۔ نیلوفر کے اثرات پاکستان کی ساحلی پٹی پر آج شام یارات کو سامنے آنا شروع ہو جائیں گے ،ان علاقوں میں بدھ سے جمعہ کے دوران تیز ہواوں کےساتھ تیز بارش بھی ہوگی ۔اچھی خبریہ ہے کہ سمندری طوفان نیلوفر تھرپارکر پرمہربان ہوگا اور یہاں جمرات اورجمعہ کو بارش خوب جم کربرسے گی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھٹھہ ، بدین، عمر کوٹ میں 100 سے 150 ملی میٹر بارش کسی نعمت سے کم نہیں۔اگلے چوبیس گھنٹوں کےدوران بالائی سندھ ،جنوبی پنجاب، بہاول پور ڈویژن ،مکران اور قلات میں بارش جبکہ کراچی ، میرپور خاص اور حیدر آباد ڈویژن سمیت زیریں سندھ کے اکثر مقامات پر موسلادھار بارش کاامکان ہے ۔

مزید خبریں :