29 اکتوبر ، 2014
اوتاوا...... پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کینیڈا پہنچ گئے۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ دھرنوں میں جو تعطل آیا ہے پاکستان واپس جا کر وہیں سے ان کا آغاز کروں گا۔جیو نیوز کے نمائندے بدر منیر چوہدری کے مطابق ٹورانٹو کے پیئرسن ایئرپورٹ پر عوامی تحریک کے عہدیداروں نےڈاکٹر طاہر القادری کا استقبال کیا۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ان کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہوگئی ہے وہ کینیڈا اس کی تجدید کے لئے آئے ہیں اور مختصر قیام کے بعد وہ امرِیکا جائیں گے۔پاکستان میں پی اے ٹی کے دھرنوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں میں جو تعطل آیا ہے دوبارہ وہیں سے ان کا آغاز کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ان کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔