پاکستان
29 اکتوبر ، 2014

حکومت نے قادری کا نام ای سی ایل میں نہ ڈال کر اچھا کیا، رحمان ملک

حکومت نے قادری کا نام ای سی ایل میں نہ ڈال کر اچھا کیا، رحمان ملک

اسلام آباد...... پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے اچھا کیا کہ طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا، دیگر ایسے ملزمان کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دینے چاہییں۔ رحمان ملک نے کہا کہ حکومت نے طاہر القادری کو وطن سے باہر جانے دیا اور ای سی ایل میں ان کانام نہیں ڈالا یہ ایک اچھا اقدام ہے۔ انھوں نے تجویز دی کہ ایسے دوسرے ملزمان کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دینا چاہیے، ان کا اشارہ کس طرف تھا،یہ انھوں نے نہیں بتایا۔

مزید خبریں :