29 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد......پاکستان نے بھارت کے قائم مقام ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی جارحیت پر شدید احتجاج کیا ۔ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کے مطابق اسلام آباد میں بھارت کے قائم مقام ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، پاکستان نے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی قائم کائی کمشنر کو بتایا گیا کہ بھارت ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔