پاکستان
29 اکتوبر ، 2014

وزیراعلی سے کورکمانڈر جنرل نویدمختار کی ملاقات

کراچی......وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے نئے تعینات ہونے والے کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات اور امن و امان کی مجموعی صورتحال سے متعلق گفت گو کی ۔وزیر اعلی سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلی ہاوس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں سندھ کی امن و امان کی صورتحال پر گفت گو کی گئی۔ اس موقع پر کورکمانڈر فائیو کور لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو محرم الحرام کے دوران پاک فوج کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں :