29 اکتوبر ، 2014
مانسہرہ ......امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور کرلئے گئے تو بات ضمنی انتخابات سے آگے نکل جائے گی۔وہ مانسہرہ میں یتیم بچوں کی کفالت کے ادارے کی افتتاحی تقریب سے خطاب رہے تھے۔سراج الحق نے کہا کہ اسلام آباد ایک تماشہ بن گیا ہے اور سیاسی جماعتیں غربت کے خلاف لڑنے اورعام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے آپس میں دست و گریبان ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نئے صوبوں کی مخالف نہیں لیکن قومیتوں اور مسلک کی بنیاد پر ملک کی تقسیم نہیں چاہتی۔انکا کہنا تھا کہ ملک میں حالات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں اور حکومت کے پاس وقت کم ہو رہا ہے۔