پاکستان
29 اکتوبر ، 2014

خیبر ایجنسی:سیکورٹی فورسز کی کارروائی،35 دہشت گرد ہلاک

خیبر ایجنسی:سیکورٹی فورسز کی کارروائی،35 دہشت گرد ہلاک

پشاور.....خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 35 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق جھڑپ میں تین سیکیورٹی اہل کار بھی شہید ہوئے ۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ وادی تیراہ کے علاقہ اکا خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی ۔ کارروائی میں 20دہشت گرد مارے گئے اور آٹھ زخمی ہوئے جبکہ ان کے چار ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ،سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق کالعدم لشکر اسلام کے امیر منگل باغ کا بیٹا بھی مارا گیا ہے تاہم سیکیورٹی ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی ۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق خیبرایجنسی میں ہی تحصیل باڑہ کے قریب اسپن کبر کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ۔جھڑپ کے دوران 15 دہشتگرد مارے گئے جبکہ تین سیکیورٹی اہل کار شہید اور چار زخمی ہوگئے

مزید خبریں :