29 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد.......پاکستان تحریک انصاف کئ چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کہتے تھے کہ میرے آنے کے بعد ڈرون حملے ختم ہوجائیں گے اور جان کیری کے سامنےایسے بیٹھے تھے جیسے ہیڈماسٹر کے سامنے اسکول کا بچہ بیٹھتا ہے، دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ نواز شریف محل میں رہتے ہیں مگر کہتے ہیں وہ ان کی ماں کا ہے،اوباما کے سامنے جواب دینے کے لیے نواز شریف کو پرچی پڑھنی پڑتی ہے،ہمارا ملک 70 کی دہائی میں ترقی کی جانب جارہا تھا، کہا جاتا تھا کہ ایشیا میں سب سے زیادہ ترقی پاکستان کرے گا،نئے پاکستان میں عوام کے پیسے سے کوئی فضول خرچی نہیں ہوگی،سب سے پہلے گورنر ہاؤس لاہور کو توڑیں گے اور پارکس بنائیں گے،نتھیا گلی اور مری کے گورنر ہاؤس کو ہوٹل بنائیں گے اور اس کا پیسا وہاں کے عوام کی تعلیم پر خرچ کریں گے۔