پاکستان
29 اکتوبر ، 2014

خورشیدشاہ نےمعذرت کرلی ،کارکن معاملے سے دور رہیں،الطاف حسین

 خورشیدشاہ نےمعذرت کرلی ،کارکن معاملے سے دور رہیں،الطاف حسین

لندن.......متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے بدھ کو کراچی اورحیدرآبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماخورشیدشاہ کی کی جانب سے لفظ ’’ مہاجر ‘‘ کوگالی قراردینے پر معذرت کے حوالے سے کہا کہ خورشیدشاہ نے لفظ مہاجر کے بارے میںجوکچھ کہا تھااس پرانہوںنے معذرت کرلی ہے، لہٰذا میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے کہتاہوں کہ یہ ایک حساس اورسنگین موضوع ہے ، اس سے جتنادوررہاجائے بہتر ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم مسئلوںکوالجھانانہیں چاہتے بلکہ افہام وتفہیم کے ذریعے سلجھاناچاہتے ہیں۔ انہوں نے خورشیدشاہ سے بھی گزارش کی کہ وہ اس پر اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑاکرمعافی مانگیں۔


مزید خبریں :