30 اکتوبر ، 2014
کراچی .......سمندری طوفان نیلوفر کی شدت میں کمی آئی ہے۔طوفان کراچی کے جنوب مغرب سے 650 کلومیٹر دور ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان نیلوفر کی شدت میں کمی آگئی ہے۔کل تک طوفان کے مرکز میں چلنے والی ہوائیں100 ناٹیکل مایل پر چل رہی تھیں آج ان کی رفتار میں کمی آکر 70 سے 80 ناٹیکل مائل ہوگئی ہے0۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کراچی سمیت سندھ اور مکران کی ساحلی پٹی پر بارش کا امکان ہے۔بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں،،سمندری طوفان نیلوفر جمعے تک کراچی کے قریب سے گزرے گا۔