30 اکتوبر ، 2014
کراچی .......کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 21 میں واقع فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ 10 فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر 6 فائر ٹینڈر ز روانہ کیےگئے ۔تاہم آگ کی شدت کے بعد مزید 4 فائر ٹینڈر آگ بجھانے کے عمل میں شامل ہو گئے۔فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیکر شہر بھر سے فائر ٹینڈر طلب کر لیے ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔