پاکستان
22 اپریل ، 2012

خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

کراچی…محکمہ موسمیا ت نے آج خیبر پختوان خوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ شمالی مشرقی بلوچستان اور پنجاب میں بھی کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام اور پیر کو بالائی خیبر پختون خوا، شمالی بلوچستان، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ آج اسلام آبادمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33رہنے کی توقع ہے جبکہ لاہور میں 34، کوئٹہ میں 24، پشاور میں 31، مظفرآباد میں 32، ملتان میں 34، فیصل آباداور حیدر آباد میں 37 جبکہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :