22 اپریل ، 2012
لاہور…اوورسیز پاکستانیوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ حکومت اورسفارتخانوں کا عملہ ان سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہے ہیں۔ انہوں یہ بات لاہور میں اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق پر ایک سیمینار میں کہی جس کا اہتمام ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان نے کیا۔ حکومت پاکستان کے اعزازی انویسٹمنٹ کونسل جاوید نواز اور دیگر مقررین نے کہا کہ حکومت اور سفارتخانوں کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے، اوورسیز پاکستانی ہر سال لاکھوں ڈالر پاکستان بھجواتے ہیں مگر حکومت کی جانب سے ان کے حقوق کا خیال نہیں رکھا جاتا۔