22 اپریل ، 2012
لاہور…کوئٹہ، گلگت بلتستان اورکراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ لبرٹی چوک گلبرگ میں ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے شدید نعرے بازی کی اورچیف جسٹس سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت ٹارگٹ کلنگ سے متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد دے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی حالیہ وارداتیں پاکستان کے خلاف سازش ہیں۔