پاکستان
30 اکتوبر ، 2014

شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، منزل پر ضرورپہنچیں گے، الطاف حسین

 شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، منزل پر ضرورپہنچیں گے، الطاف حسین

لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ 31 اکتوبر1986ء ایم کیوایم کی جدوجہد کاایک ناقابل فراموش دن ہے اور اس روزتحریک کے شہداء نے جو قربانیاں دیں وہ ایم کیوایم کی جدوجہدمیں ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔ سانحہ 31 اکتوبر 86ء کے شہداء کی 28ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سانحہ 31 اکتوبر1986ء ایم کیوایم کواس کی جدوجہد کے ابتدائی دورہی میں ختم کرنے کی ایک بھیانک سازش کاحصہ تھا جب حیدرآبادکے پکاقلعہ گراؤنڈ میں ایم کیوایم کے دوسرے عوامی جلسہ عام میںشرکت کیلئے کراچی سے حیدرآبادجانیوالے ایم کیوایم کے جلوسوں پر سہراب گوٹھ کراچی اورمارکیٹ چوک حیدرآبادکے مقام پر مسلح دہشت گردوں کے ذریعے وحشیانہ فائرنگ کرائی گئی تھی جسکے نتیجے میں درجنوں کارکنان شہیدوزخمی ہوگئے تھے ،ایم کیوایم کے پرعزم، وفاشعار،بہادراورجیالے کارکنوں نے اس روز اس ظلم وبربریت اورکئی ساتھیوںکی شہادت کے باوجود جس عزم وہمت ،جوانمردی اورایثاروقربانی کامظاہرہ کیااورتحریک کے جلسہ عام کے انعقادکویقینی بنایاوہ ناقابل فراموش ہے۔ الطاف حسین نے کہاکہ یہ ظلم تھا کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کے خلاف کارروائی کے بجائے اس وقت کی جنرل ضیاء الحق کی فوجی حکومت نے الٹاایم کیوایم کے خلاف ہی ریاستی آپریشن کیا،حیدرآبادسے کراچی واپس آتے ہوئے مجھے گھگھرپھاٹک کے مقام پر گرفتارکرلیاگیا ۔اس کے ساتھ ساتھ ہزاروں کارکنوں اور رہنماؤں کوگرفتارکیاگیا،مجھے اورہزاروںکارکنوںکوتھانوں اورخفیہ سرکاری ٹارچرسیلوں میں بدترین تشددکانشانہ بنایاگیا ، سندھ بھرمیں گھرگھرظلم وستم کے پہاڑ توڑے گئے اورسندھ کی جیلیں ایم کیوایم کے کارکنوں سے بھردی گئیں،مہاجروں کے وحشیانہ قتل عام اوردیگرسانحات کی طرح سانحہ 31 اکتوبر86ء کے ذمہ داروں کوبھی آج تک کوئی سزا نہیں دی گئی ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ 31 اکتوبرکے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورتحریک اپنی منزل پر ضرورپہنچے گی۔ انہوںنے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ تحریک کے ان شہداء کی قربانیوںکوقبول فرمائے اورانہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے۔ دریں اثنا الطاف حسین نے 90 سال بعددنیاکے کسی بھی کرکٹرکی جانب سے آسٹریلیاکے خلاف مسلسل تیسری سنچریبنانے کااعزاز حاصل کرنے پر پاکستان کے ممتازکرکٹریونس خان کواپنی، رابطہ کمیٹی اورپوری قوم کی جانب سے زبردست مبارکباد پیش کی ہے ۔ایک بیان میںالطاف حسین نے کہاکہ یونس خان دنیاکے چوتھے اورپاکستان کے پہلے کرکٹرہیں جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین سنچریاں بنانے کااعزاز حاصل کیاہے جس پر میں انہیں دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں اوراس شاندارکارکردگی اوردنیامیں پاکستان کانام روشن کرنے پر پر یونس خان کو’’ لیجنڈ کرکٹر ‘‘ اور ’’ دی بیسٹ کرکٹر آف دی ورلڈ ‘‘ کاخطاب دیتاہوں۔

مزید خبریں :