پاکستان
22 اپریل ، 2012

میاں والی کے سیکڑوں گھروں میں بغیر میٹر کے بجلی

میاں والی…میاں والی میں ایک ایسا علاقہ بھی ہے جہاں سیکڑوں گھروں میں بجلی تو ہے لیکن میٹر ایک بھی گھر میں نہیں لگا۔ میاں والی کی تحصیل پپلاں کے کوہ نور ٹاوٴن میں 200گھر اور 600زیر تعمیر پلاٹ ہیں۔ تمام گھروں میں بجلی موجود ہے لیکن میٹر کسی گھر میں نہیں ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ واپڈا والے کنکشن ہی نہیں دیتے جبکہ واپڈا حکام یہ کہتے ہیں کہ اس جگہ پہلے کبھی ٹیکسٹائل مل ہوتی تھی، مل کے مالکان نے دھوکا دہی سے یہاں پلاٹنگ کر دی۔ قانون کے مطابق صنعتی علاقے میں رہائشی آبادی نہیں ہو سکتی اس لئے کنکشن نہیں دیے جارہے۔ جب واپڈا حکام نے کنکشن نہیں دیے تو مجبوراً مکینوں نے قریبی آبادیوں کے صارفین سے بجلی کے کنکشن لے لئے اور اس کے عوض انہیں ادائیگی کرتے ہیں۔

مزید خبریں :