پاکستان
22 اپریل ، 2012

پشاور:دھماکا خیز مواد سے کلینک اڑادیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پشاور:دھماکا خیز مواد سے کلینک اڑادیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پشاور…پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں کلینک کودھماکے سے تباہ کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں سلیمان خیل کلی میں پیش آیا۔ شرپسندوں نے رات گئے بارودی مواد مثل خان نامی ڈاکٹر کے کلینک کے باہر نصب کررکھا تھا جسے ریموٹ کنٹرول سے تباہ کیا گیا۔ دھماکے سے کلینک تباہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کی تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید خبریں :