کھیل
31 اکتوبر ، 2014

یونس خان کی ڈبل سنچری،ٹیسٹ کیریئر میں8ہزار رنز مکمل

یونس خان کی ڈبل سنچری،ٹیسٹ کیریئر میں8ہزار رنز مکمل

ابوظبی.....اسٹار بیٹسمین یونس خان نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ابوظبی ٹیسٹ میںنہ صرف ڈبل سنچری بنالی بلکہ ٹیسٹ کیریئر میں اپنے 8ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔یہ ان کی پانچویں ڈبل سنچری ہے۔وہ8 ہزار رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ 2000ء میں سری لنکاکے خلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے یونس خان کا یہ 93واں ٹیسٹ ہے۔اس سے قبل جاوید میانداد اور انضمام الحق بھی 8ہزاررنز بناچکے ہیں۔ یونس خان کاٹیسٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ اسکور 313رنز ہے۔یونس خان نے دبئی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری اسکور کی تھیں۔

مزید خبریں :