پاکستان
31 اکتوبر ، 2014

شہدا 31اکتوبر1986 کی 28ویں برسی ،رابطہ کمیٹی کی شرکت

شہدا 31اکتوبر1986 کی 28ویں برسی ،رابطہ کمیٹی کی شرکت

کراچی.......متحد ہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سانحہ 31اکتوبر1986ء سہراب گوٹھ کے شہداء کی 28ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی سانحہ سہراب گوٹھ سمیت تمام حق پرست شہداء کوزبردست خراج تحسین پیش کیاگیا۔ شہداء کی 28ویںبرسی کے سلسلے میںملک بھرمیںقائم ایم کیوایم کے صوبائی،ضلعی،زونل اور تنظیمی دفاترمیںقرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے گئے جبکہ مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا جس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین ،حق پرست ارکان سینیٹ ،قومی و صوبائی اسمبلی ، مختلف تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران ، سیکٹرز ،یونٹس کے ذمہ داران،کا رکنان اور ہمدر د عوام نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پرمولاناتنویرالحق تھانوی نے اجتماعی دعاکرائی جس میںسانحہ 31اکتوبرسہراب گوٹھ سمیت تمام حق پرست شہداء کی مغفرت،ان درجات کی بلندی ، سوگوارلواحقین کے صبرجمیل،ملک کی بقاء وسلامتی،محرم الحرام کے دوران قیام امن،دہشت گردی اورفرقہ واریت کے خاتمے سمیت الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی کے لئے دعائیںکیں۔کراچی کی طرح حیدر آباد ،ٹنڈوالہیار، جامشورو ، میرپور خاص،سکھر،نوابشاہ،سانگھڑ،ٹھٹھہ، بدین،دادو، کشمور، خیرپور، عمرکوٹ، قمبر شہداد کوٹ،شکارپور،لاڑکانہ،گوٹکی،نوشہرروفیرزاورجیکب آباد اسی طرح صوبہ پنجاب میںاپرپنجاب،لوئرپنجاب اورسینٹرل پنجاب سمیت بلوچستان ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیرمیںقرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے گئے جس میںایم کیوایم مرکزی ،صوبائی،ضلعی اورزونل کمیٹیوںکے ذمہ داران کے ہمراہ سیکٹرزویونٹس کمیٹیوںکے عہدیداران ،کارکنان اورہمدردعوام نے شرکت کی اورسانحہ سہراب گوٹھ کے شہداء کوزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیااوران کی مغفرت کے لئے دعائیںکیں۔

مزید خبریں :