31 اکتوبر ، 2014
کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کی ہدایت پرمحرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب ،احمدسلیم صدیقی اور عارف خان ایڈوکیٹ نے وفدکے ہمراہ معروف عالم ومذہبی اسکالر علا مہ شہنشاہ حسین نقوی سے اما م با رگاہ با ب العلم نا رتھ نا ظم آبا د میںجبکہ علامہ فرقان حیدرعابدی اورمولاناقاری اقبال سے ان کی رہائش گاہ پر علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اورانہیںالطاف حسین کامحرم الحرام کے حوالے سے خصوصی پیغام پہنچایا۔اس موقع پرحق پرست رکن سندھ اسمبلی انوررضازیدی اورمتحدہ علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمداوردیگراراکین بھی موجودتھے۔علما کرام سے ملاقاتوںمیںرابطہ کمیٹی نے کہاکہ سوچی سمجھی سازش کے تحت شیعہ سنی فسادات کوہوادینے کے لئے معصوم لوگوںکاخون بہایاجارہاہے اورامام بارگاہوںپرحملے کئے جارہے ہیں۔انہوںنے فرقان حیدرعابدی اورمولاناقاری اقبال سے کہاکہ وہ محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے اپناکرداراداکریں۔اس موقع پرعلماء کرام نے مذہبی رواداری ،فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوربھائی چارگی کے قیام کے لئے قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کی کاوشوںکوسراہااوراپنی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پردہشت گردی کے واقعات میںشہید ہونیولے افرادکے درجات کی بلندی،سوگواران کے صبرجمیل،دہشت گردی کے خاتمے،محرم الحرام میںبھائی چارگی اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ سمیت الطاف حسین کی صحت وتندرستی کے لئے اجتماعی دعائیںکی گئیں۔